سلامتی کونسل میں توسیع کی تجویز دینے والے ممالک لچک دکھائیں: پاکستان

18 نومبر 2012

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحاتی عمل پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے متعلقہ ممالک لچک کا مظاہرہ کر کے سلامتی کونسل میں توسیع کےلئے راستہ کھول سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل میں توسیع کےلئے تجویز پیش کرنے والے ممالک کو سمجھوتہ کےلئے لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مندوب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے جس سے سلامتی کونسل تشکیل کے لحاظ سے جمہوری، فیصلہ سازی میں موثر اور جنرل ارکان کے سامنے جوابدہ ہو گی۔ پاکستان اس وقت کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نئے ارکان کی شمولیت سے کونسل مزید موثر، شفاف اور موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہو سکے گی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے ادارے یو این ویمن کیلئے 10 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا۔

بے خوف بے لچک

وہ بڑا ہنگامہ خیز دن تھا، اتنا کہ گھبراہٹ کے عالم میںشوکت عزیز کی گاڑی ایک بے ...