کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف جدہ میں یوم سیاہ منایا گیا

18 نومبر 2012

جدہ (امیر محمد خان سے) دنےا بھر کی طرح جدہ اور رےاض مےں ےومِ سےاہ کشمےر مناےا گےا۔ ےہ دن حج کی وجہ سے تاخےر سے مناےا گےا جس مےں مقررےن نے کشمےری مسلمانوں کو حق خود ارادےت دےنے اور بھارتی فوجی تسلط ختم کرنے پر زور دےا۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان عبدالسالک خان تھے۔ خصوصی مقرر انٹرنیشنل قرآن کمیٹی کے چےئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز الجفری نے پاکستان، کشمےر اور دنےا بھر مےں ہونے والی دہشت گردی کی شدےد مذمت کی اور کہا کہ مےڈےا کو اہم رول ادا کرنا چاہئے جسکے لئے مسلمانوں کو اپنا مضبوط اور مستحکم مےڈےا قائم کرنا چاہئے تاکہ غےر پر ہمارا انحصار ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ انکی تعلےم اور کئی اہم تجارتی امور کے لئے پاکستان سے رابطے رہے ہےں اس سے اچھا ملک مےں نے نہےں دےکھا جو پوری مسلم برادری کا رہنما ملک کا کردار ادا کرنے والا ملک بن سکتا ہے، لےکن ہمےں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج سے 20 سال قبل پاکستان چےن اور کئی ترقی ےافتہ ممالک کی صف مےں کھڑا تھا وہ آج بہت پےچھے چلا گےا ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزےز نے کہا کہ کشمےر پر تقارےر اور تقرےبات منعقد کرنے سے کہےں زےادہ ضروری ہے کہ ہم اس حوالے سے سمےنار، کانفرنسز اور تصاوےری نمائش منعقد کرےں جو زےادہ موثر ذرےعہ ثابت ہوگا جےسا کہ فلسطےنی مسلمان کر رہے ہےں۔