پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی پرواز فنی خرابی کے باعث ائر پورٹ پر روک لی گئی

18 نومبر 2012

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 212 کے طیارے میں دبئی ائر پورٹ پر فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پائلٹ نے بریک لگا کر ائر بس اے 310 طیارے کو فضا میں بلند ہونے سے روک لیا۔ طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔