ڈیمو کریٹس اور ریپبلیکنز مالیاتی دشواری کیخلاف مل کر کام کریں: اوباما

18 نومبر 2012

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ روز کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری بپلیکنز کو چاہئے کہ وہ خسارے میں کمی اور مالیاتی دشواری سے بچنے پر پیدا ہونیوالے اختلافات پر قابو پانے کے لئے ”کڑے سمجھوتے“ کرےں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو چیلنج درپیش ہے وہ اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ملکر تعاون کریں ، مل جل کر کام کریں ، کوئی مشترکہ بنیاد تلاش کریں ، کوئی سخت سمجھوتے کریں ، کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ ہم عوامی نوعیت کا بزنس کرسکیں۔یہ بات انہوں نے طرفین کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے موقع پر کہی۔