قومی اسمبلی میں کل احتساب بل پیش ہونے کا امکان، چیئرمین نیب کو عہدہ چھوڑنا پڑے گا
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں کل احتساب بل 2012ءپیش کئے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شدید مخالفت کی جائے گی، احتساب بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں ایڈمرل (ر) فصیح الدین بخاری نیب کی چیئرمین شپ سے عملاً محروم ہو جائیں گے۔ حکومتی پارٹی کے چیف اور پی پی پی اور اتحادی جماعتوں کے تمام ممبران اسمبلی کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مجوزہ احتساب بل کے تحت صرف سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج، سپریم کورٹ کا جج بننے کے اہل فرد یا گریڈ 22 کا کوئی ریٹائرڈ آفیسر ہی احتساب بیورو کا چیئرمین بننے کا اہل ہو گا۔