ڈاکٹر اعظم اعظم کو سپرد خاک کر دیا گیا

18 نومبر 2012

اسلام آباد (اے پی پی) پشتو زبان کے معروف ادیب، شاعر اور اکادمی ادبیات پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اعظم اعظم کو سپردخاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ کو ان کے آبائی گاﺅں چارسدہ میں ادا کی گئی جس میں اکادمی کے چیئرمین عبدالحمید اور دیگر افسران کے علاوہ علاقہ کی سیاسی شخصیات، دانشوروں، ادیبوں اور شعراءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر اعظم اعظم کا گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوا تھا۔