بس ٹرانزٹ منصوبے کا لوہا چوری کرنے پر ٹیپا کے چار ملازم گرفتار

18 نومبر 2012

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کا لوہا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، لوہا بیچنے والے ٹیپا کے چار ملازمین کو مصری شاہ سے گرفتار کر لیا۔ جن کے نام عمر، ندیم، امجد اور اصغر شامل ہیں۔ ملزموں نے اعتراف کیا ہے کہ لوہا شفیق آباد سے چوری کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹھیکےدار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔