الجزائر میں عیسائی مشنری سرگرم 10 ہزار مسلمان مرتد ہو گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ) الجزائر میں عیسائی مشنری سرگرم ہو گئے جس کے باعث 10 ہزار مسلمان مرتد ہو گئے۔ ”امت“ کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے باوجود 300 چرچ اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں اسلام پسندوں کی حکومت قائم ہونے کے بعد الجزائر عیسائی مشنریوں کا مرکز بن گیا ہے۔ مرتد ہونے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ ہر ہفتے 50 افراد کو عیسائیت کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے۔