طالبان نے افغان امن کونسل کے مذاکرات کو مسترد کر دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) طالبان نے پاکستان کی طرف سے رہا کئے گئے 13 طالبان رہنما¶ں سے اعلان لاتعلقی ظاہر کر دیا اور افغان امن کونسل کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید طالبان کی رہائی سے قبل امریکہ یا افغان حکومت سے مذاکرات ممکن نہیں اور ملا عمر کے نامزد کردہ افراد کو ہی مذاکرات کا اختیار ہے۔ ادھر پاکستان اور افغان وفد نے عالمی علماءکانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔