حکمران آئینی مدت کی ضد چھوڑیں، فوری الیکشن کرائے جائیں: فضل الرحمن

18 نومبر 2012

لاہور (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران آئےنی مدت پوری کر نے کی ضد چھوڑ کر ملکی مفاد مےں فوری عام انتخابات کا اعلان کر ےں ‘ہم عام انتخابات سے پہلے ایم ایم اے کو متحد کر نے مےں کامےاب ہو جائےنگے‘ تمام اداروں کو اپنی آئےنی حدود مےں رہنا چاہئے‘ نگران حکو مت کےلئے کسی کو مک مکاﺅ کی اجازت نہےں دےنگے سب سے مشاورت کی جائے‘ غزہ مےں اسرائےلی جارحےت قابل مذمت ہے فوری او آئی سی کا اجلاس بلاےا جائے۔ وہ ہفتہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئندہ انتخابات مےں ایم ایم اے پہلے سے زیادہ بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔