جوڈیشل مجسٹریٹوں کو عدالتی اوقات میں کورٹس میں موجود رہنے کا حکم
لاہور (رپورٹ جاوید یوسف) صوبے بھر کی ماتحت عدالت کے ججوں اور جوڈیشل مجسٹریٹوں کو لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی اوقات میں عدالتوں میں موجود رہیں اور ریٹائرنگ رومز میں بیٹھنے سے گریز کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ متذکرہ ہدایات پر باقاعدگی سے عملدرآمد نہ کرنے والے عدالتی افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔