چیف جسٹس کیخلاف کسی بھی سازش پر بھرپور مزاحمت کریں گے: اسرار الحق

18 نومبر 2012

لاہور(آئی اےن پی) سپر ےم کورٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر مےاں اسرار الحق نے کہا ہے کہ وکلاءچےف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور عدلےہ کےخلاف کسی بھی سازش پر بھر پور مزاحمت کر ےنگے ‘ملک مےں جمہو رےت اور اداروں کی مضبوطی کےلئے خود مختار اور آزاد عدلےہ لازم ہے جس پر کوئی سمجھو تہ کےا جاسکتا‘ہم چاہتے ہےں تمام اداروں کو اپنی آئےنی حدود مےں رہنا چاہےے۔ ہفتہ کو اپنے اےک انٹر وےو انہوں نے کہا کہ ہم ملک مےں مضبوط پارلےمنٹ ‘مضبو ط عدلےہ کے ساتھ ساتھ ہر ادارے کو مضبوط دےکھنا چاہےے اور اس کےلئے ضروری ہے کہ جس ادارے کو 1973ءکے آئےن مےں جو اختےارات دےئے گئے ان کے مطابق کام کر ے تاکہ کسی قسم کی محاذآرائی نہ ہوسکے ۔