22 نومبر کو ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس کی تیاریاں جاری، ایرانی صدر پاکستان کو بجلی کی فروخت پر بات کریں گے

18 نومبر 2012

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں 22 نومبر کو ہونےوالے مسلم دنیا کے 8 اہم ترقی پذیر ملکوں کی تنظیم ڈی ایٹ کے آٹھویں سربراہی اجلاس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری، دفتر خارجہ کے علاوہ دیگر وزارتوں کے اہلکار بھی انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، کانفرنس سے متعلق باقاعدہ سرگرمیاں پیر سے شروع ہوں گی، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت، ایران کے صدر محمود احمدی نژاد بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں، کانفرنس میں آٹھوں ملکوں کے مرکزی بنکوں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے ۔ 22 نومبر کو ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس میں مصر، انڈونیشیا، ایران، نائجیریا، پاکستان اور ترکی کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔