موبائل سروس معطل کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر، سماعت کل ہو گی

18 نومبر 2012

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں موبائل سروس معطل کرنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر خصوصی بنچ تشکیل دے دیا جو 19 نومبر پیر کو سماعت کرے گا۔