5 افسروں کے تبادلے، سمیرا حمید ڈائریکٹر لاہور میوزیم تعینات

18 نومبر 2012

لاہور (سپیشل رپورٹر) پانچ افسروں کے تبادلوںکے احکامات جاری کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق سمیرا حمید ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لاہور میوزیم، زینب خان تعیناتی کی منتظر تھیں کو ڈی ڈی او ایچ آر ایم لاہور ، نازیہ پرویز اے سی انڈر ٹریننگ راولپنڈی کو اے سی کینٹ راولپنڈی، صغیر وقار عظیم اے سی کینٹ راولپنڈی کو اے سی سٹی راولپنڈی، قرة العین فاطمہ اے سی راولپنڈی سٹی کو تبدیل کر کے اے سی گوجر خان تعینات کیا گیا ہے۔