سی این جی کی بندش، اکتوبر کے دوران پٹرول کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ

18 نومبر 2012

کراچی (نوائے وقت نیوز) سی این جی کی بار بار بندش نے اکتوبر میں ملک کے عوام کو مہنگے پٹرول کے استعمال پر مجبور کر دیا۔ اکتوبر 2012ءمیں پٹرول ، فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی فروخت اکتوبر میں 2 لاکھ 67 ہزار ٹن رہی جبکہ زائد قیمتوں کے باعث ڈیزل کی فروخت میں 11 فیصد کمی سے 5 لاکھ 35 ہزار ٹن کی سطح پر آ گئی۔ ماہرین کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں 30 روپے کی کمی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ پٹرول کی فروخت میں کمی آئے لیکن موسم سرما شروع ہونے سی این جی کی ہفتہ وار بندش کے دنوں میں اضافے سے پٹرول کی طلب بڑھ گئی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...