پیرا میڈیکل الائنس کا میو ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پیرامیڈیکل الائنس کے زیر اہتمام میو ہسپتال میں پنجاب بیورکریسی کےخلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ بعدازاں صوبائی صدر ملک محمد یوسف کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں میاں خالد محمود، عاشق غوث، محمد عادل، رحمت سندھو، حافظ دلاور، سلطان بھٹی، محمد شعیب چودھری، محمد عنائت، ارشاد الرحمن، الیاس وٹو، رانا تنویر، رانا بشیر، بلال مصطفےٰ، عاشق گجر، امتیاز، لیاقت، محمد اکبر، مہر کفائت اللہ و دیگر نے شرکت کی۔ ملک یوسف نے مزید کہا کہ 21 اور 29نومبر کو پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔