تحریک انصاف کا سونامی کرپٹ حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا: فرخ جاوید مون

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔ موجودہ حکومت کی 5 سالوں کی کارکردگی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کی لوڈشیڈنگ، پی آئی اے، ریلوے کا نظام تباہ ہو چکا ہے، بیروزگاری بے حد بڑھ چکی ہے، ہر طرف کرپشن عام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔