محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے کیلئے اجلاس

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) معاون وزیراعلیٰ، نائب صدر لاہور عثمان تنویر بٹ کی صدارت میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امین پارک میں اجلاس ہوا۔ سینئر رہنما پی پی 139 ملک محمودالحسن، چودھری حمید، چودھری شکیل، شیخ عظیم، ملک شوکت علی، ملک ندیم عرف منا، اجلاس میں خادم پنجاب میاں شہباز شریف کے امن و امان کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ (ن) اپنے اپنے حلقوں میں امن و امان بحال رکھنے کے لئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے محرم کے دوران بھائی چارہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے ہر مکاتب فکر سے رابطہ کر کے ان کا تعاون حاصل کریں گے۔