کراچی ٹارگٹ کلنگ پر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی انکی ناکامی کا ثبوت ہے: علی اکبر گجر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کراچی اور حیدر آباد میں ٹارگٹ کلنگ کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف چیخ و پکار کرنے والے سندھ کے بونے سیاست دان کراچی اور حیدر آباد میں گرتی لاشوں کے معاملے پر کیوں خاموش ہیں۔ ایک سال میں دو ہزار افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے حکمران ناکام ہو چکے ہیں۔