ایک ہفتہ کے دوران 7 سبزیوں اور 6 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

18 نومبر 2012
ایک ہفتہ کے دوران 7 سبزیوں اور 6 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 7 سبزیاں اور 4 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو بند گوبھی کی قیمت 6 روپے اضافے سے 26 روپے، دیسی ٹینڈے 15 روپے اضافے سے 59 روپے، کریلے 15 روپے اضافے سے 54 روپے گھیا کدو 4 روپے اضافے سے 28 روپے، شملہ مرچ 32 روپے اضافے سے 64 روپے بھنڈی 9 روپے اضافے سے 49 روپے اروی 7 روپے اضافے سے 36 روپے، پھلوں میں ایک کلو سیب امری سفید کی قیمت 5 روپے اضافے سے 49 روپے ناشپاتی 10 روپے اضافے سے 84 روپے، مالٹا درجن 4 روپے اضافے سے 48 رورپے اور کینو درجن کی قیمت 2 روپے اضافے سے 34 روپے ہو گئی۔