ٹیکنیکل بورڈز کی ورکشاپس کا شیڈول جاری کر دیا گیا

18 نومبر 2012

 لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹےکنےکل اےجوکےشن اور ٹیوٹ ریفارمزسپورٹ پروگرام (TVET Reforms Support Programme )کے اشتراک سے پرائیوٹ سیکٹر کے ٹیکنیکل اداروں کی انتظامیہ اور فیکلٹی کی ٹریننگ کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پہلی ورکشاپ 19 نومبرکو اسلام آباد ، دوسری 20نومبر کو ملتان جبکہ تیسری ورکشاپ 3 دسمبر کو لاہور میں ہوگی کل اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی شاہ رخ نصرت ڈائریکٹر جنرل (پی اینڈ ڈی) نیو ٹیک ہوں گئے ۔چیئرمین فنی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق خطبہ استقبالیہ کریں گے سیمینار صبح 9سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا جسمیں پرائیویٹ اداروں کے سینئرز فیکلٹی ممبر ز اور مالکان کو عصری تقاضوں کے مطابق مینجمنٹ ٹرینگ دی جائے گی مختلف سیشنز سے ڈاکٹر عبدالحمید ، ڈاکٹر فیصل قدیر اور ڈاکٹر خلیل احمد خطاب کر یں گے تقریب میں سیکرٹری فنی تعلیمی بورڈ امان اللہ چوہدری ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر طارق ملک ، ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال ، اسسٹنٹ سیکرٹری محمد حفیظ بھی شامل ہو گے۔