مینوفیکچرنگ سیکٹرپر16فیصد سیلز ٹیکس ترقی میں رکاوٹ ہے:قیصر بنگالی
کراچی(کامرس رپورٹر)ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پر 16 فیصد سیلز ٹیکس صنعتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سیلز ٹیکس کی شرح 5فیصد کرکے ریونیو میں بھرپور اضافہ کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے تحت معیشت کو درپیش چیلنجز کے بارے میں ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات پر مصنوعات کے لحاظ سے جمودی طاری ہے اور گزشتہ 6 سال کے دوران بھی چاول، چمڑے اور بیڈ شیٹ کے سوا کسی پراڈکٹ کا اضافہ نہیںہوسکا۔