ٹرینوں کی آمدورفت میں 7 گھنٹے تک تاخیر‘ مسافروں کا شدید احتجاج
لاہور(سٹاف رپورٹر) ٹرینوں کی آمدورفت اور تاخیر کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے دومیان چلنے والی ٹرینیں تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچیںکراچی سے قراقرم ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،عوام ایکسپریس اور تیزگا م ایک سے سات گھنٹے تک کی تاخیر سے لاہور پہنچیں۔ تیزگا م کے چھ سے زائد گھنٹے کی تاخیر پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا جبکہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیںجس کی وجہ سے مسافر وں کو دشواری کا سامناکرنا پڑا۔