پولیو مہم میں ناقص کارکردگی، لاہور سمیت 7اضلاع کو لیٹر جاری

18 نومبر 2012

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ ہونے والی پولیو مہم میں 7 اضلاع کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا ہے جس میں جعلی رپوٹس بھجوانے کا انکشاف بھی ہوا ہے جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے ان 7 اضلاع کے ڈی سی اوز جن میں لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین، بہاولپور، مظفر گڑھ اور راجن پور کی ناقص کارکردگی پر ان کو لیٹر جاری کر دئیے ہیں، لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پولیو ویکسیئن بچوں کو پوری طرح نہیں پلائی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان اضلاع کی خراب کارکردگی کے بارے میں کمشنروں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کیا۔ اب ان اضلاع کے ڈی سی اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ای ڈی او ہیلتھ کی سربراہی میں کمیٹیاں بنائیں اور مہم کی دوسری ویکسین مہم کے لئے پلان ترتیب دیا جائے۔