لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال مخدوش، ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی: خالد محمود گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ ناقص حکومتی پالیسیاں عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں، تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد عوام کی مایوسیوں کو خوشحالی میں بدلنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ حکمرانوں نے عوام کو پریشانیوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔