شریف برادران دور اندیش اور دانش مند سیاستدان ہیں: شہزاد نذیر سندھو

18 نومبر 2012

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ سے مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ کے امیدوار لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام پاکستان کی بقاءکی خاطر آئندہ الیکشن میں پڑھے لکھے اور قانون کو سمجھنے والے افراد کو آگے آنے کا موقعہ دیں۔ انگوٹھا چھاپ سیاستدانوں کا دور ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دور اندیش اور دانش مند سیاستدان ہیں جن کے سینے میں عوام کا درد پنہاں ہے۔