5 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 ارب 23 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

18 نومبر 2012

لاہور (سپیشل ر پورٹر) حکومت پنجاب نے 5 ترقیاتی سکیموں کے لئے 5 ارب23 کروڑ 99 لاکھ 96 ہزار روپے کی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلہ میں اجلاس کی صدارت چیئر مین پی اینڈڈی جاویداسلم نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت مختلف محکموں کے انتظامی افسروں نے بھی شرکت کی۔ دوران اجلاس حکومت پنجاب کے لا ہور میں جاری ترقیاتی منصوبہ بی آر ٹی ایس (میٹر و بس ٹرانزٹ سسٹم) کے ٹیکسالی چوک سے شاہدرہ چوک تک کے لئے 2ارب67کروڑ74لاکھ67ہزار روپے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے لئے 4کروڑ44لاکھ59ہزار روپے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کی تعمیر کے لئے 29کروڑ80لاکھ85 ہزار روپے ڈسٹرکٹ جیل بھکر کی تعمیر کے لئے37کروڑ، 73لاکھ8 ہزار روپے جاری کرنے،ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان چوک تک ملتان روڈ لاہور کے منصوبہ کے لئے 3ارب57کروڑ86لاکھ40 ہزار روپے اور ضلع راجن پور میں طیب ڈرین توسیعی منصوبہ کے لئے4 9 کروڑ 15لاکھ، 4 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔