انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے بھی ٹیوٹا الاﺅنس کا مطالبہ کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ نے حکومت سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) سپیشل الاﺅنس کا مطالبہ کر دیا قبل ازیں یہ الا¶نس ٹیوٹا ملازمین کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مارچ 2012ءسے دیا جا رہا ہے۔ پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے کہا کہ اس الاﺅنس کے اصل حق دار وہ ہیں۔