اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 20 نومبر کو ہوگا

18 نومبر 2012

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پٹرول کی قیمتیں ہر ماہ طے کرنے کی اور گاڑیوں کی درآمد سے متعلق وزارت صنعت کی سمری بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے 3 سال سے زائد پرانی گاڑیاں درآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی جائے گی۔