افغانستان کو تیل کی فروخت میں کمی

18 نومبر 2012

کراچی (کامرس رپورٹر)شرح منافع کے علاوہ افغانستان کو کی جانے والی برآمد میں کمی کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران تیل کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔اکتوبر کے دوران تیل کی خریداری میں تیرہ فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں کمی اس کی اہم وجہ ہے۔یوں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت چار فیصد کم ہوکر چونسٹھ لاکھ ٹن رہی۔ ماہرین کے نزدیک مارجن میں کمی کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی انفرادی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔