چوہدری برادران کی مدبرانہ حکمت عملی نے ق لیگ کو مقبول ترین جماعت بنا دیا: ناصر رمضان گجر
لاہور (پ ر) چوہدری برادران کی سیاسی مدبرانہ حکمت عملی نے ق لیگ کو پاکستان کی مقبول ترین جماعت بنا دیا ان خیالات کا اظہار ق مسلم 152 کے رہنما ناصر رمضان گجر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ق لیگ نے پنجاب میں خوشحالی کے انقلابی منصوبے مثلاً ریسکیو 1122 ، ٹریفک وارڈن لاہور، رنگ روڈ اور ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی سمیت کئی منصوبے شروع کئے۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ 2007 ءتک صوبہ پنجاب خوشحال تھا مگر آج زوال کا شکار ہے۔مسلم لیگ ن نے سستی روٹی لنگر سکی: فوڈ سٹیمپ سکیم، ییلو کیپ، آشیانہ سکیم، دانش سکول، یوتھ فیسٹیول لیپ ٹاپ منصوبوں پر قوم کے کھربوں روپے ضائع کر دیئے