سرمایہ کاری میں 6 ارب 5 کروڑ روپے کا اضافہ: سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ

18 نومبر 2012
سرمایہ کاری میں 6 ارب 5 کروڑ روپے کا اضافہ: سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 45.53پوائنٹس کمی پر 16197.74 پرپہنچ گیا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 6ارب 5کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار میں مندی رہی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران سیاسی حالات میں سنگین صورتحال‘ غیرملکی سرمایہ کاانخلائ‘ خریداروں کی عدم دلچسپی اورہفتے کے دوران کاروباری حجم میں 85.13 کروڑ حصص کے سودوں میں زائد لین دین ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے سیمنٹ‘ بینکنگ‘ فرٹیلائزر سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کم داموں فروخت کرکے اپنی جمع پونجی کو نکالنے میں سرگرداں رہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 45.53 پوائنٹس کمی پر 16197.74 پرآگیا اس طرح ہفتے کے دوران 6ارب 5کروڑ 46لاکھ 76 ہزار 117 روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید گر کر40کھرب 43ارب 18 کروڑ 79لاکھ 76ہزار691روپے رہ گئی اس طرح پورے ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو6ارب 5کروڑ روپے سے زائد خسارہ کا سامنا رہا ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 85کروڑ 13لاکھ 31ہزار961 حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روزہ مندی اور دو روزہ تیزی بھی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 1658کمپنیوں تک رہا اس میں 868کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘660میں کمی اور130کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔