اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہو کر 95.75روپے پر پہنچ گئی

18 نومبر 2012
اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہو کر 95.75روپے پر پہنچ گئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتوں میں مجموعی طورپراستحکام کے باعث ڈالرکی قیمت 95 پیسے کمی پر95.75روپے پر آگئی ہے جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 96.50 روپے سے کم ہوکر95.55روپے اور قیمت فروخت 96.70روپے سے کم ہو کر 95.75 روپے کی نچلی سطح پر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ سطح پر مستحکم ہوگئی ہیں اس طرح برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتوں میں مجموعی طورپراستحکام پایا گیا ہے۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت مزید152.30روپے اور قیمت فروخت153.30روپے کے علاوہ یورو کی قیمت خرید122.00روپے اورقیمت فروخت123.00روپے بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم ہوکر بند ہوگئی ہیں۔

اوپن کرنسی مارکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوڈالر، برطانوی پائونڈاور ...