سونے کی قیمتو ں میں استحکام
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالراضافے پر1713ڈالرفی اونس ہوگئی اس کے برعکس کراچی سمیت مختلف شہروں میں دس گرام سونے کی قیمت گزشتہ سطح 53571 روپے پر مستحکم رہی جس کے نتیجے میں انہی شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں بھی گزشتہ روز کی سطح 62500 روپے پرمستحکم ہوگئی ہیں۔