کاٹن مارکیٹ:ہفتہ وارجائزہ........ کپاس کے داموں میں 75روپے من کا اضافہ

18 نومبر 2012

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری جاری رہنے کے ساتھ ہی کاشتکاروں کی پھٹی کی رسد تسلی بخش ہونے کے باعث کپاس کے داموںمیں مجموعی طورپر استحکام رہا اوراعلیٰ کوالٹی کے داموں میں فی من 100روپے کمی واقع ر ہی کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من 75روپے اضافے پر اسپاٹ نرخ فی من 5925روپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام5700تا6050روپے ‘ 40کلو گرام پھٹی کا دام 2600تا 2800 روپے‘ فی من بنولہ کا دام 100روپے اضافے پر 850تا950روپے اور فی من بنولہ تیل کے داموں میں 100روپے اضافے پر 200روپے کا ا ضافہ ریکارڈ رہا اس کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام5900تا6100روپے‘40کلوگرام پھٹی کادام2600تا2950روپے علاوہ فی من بنولہ اوربنولہ کھلی کے داموںمیں 100 تا200روپے اضافہ رہا کاٹن بروکرز کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں کے مالکان مسلسل کپاس کے درآمدی معاہدے بیرون ملک کررہے ہیں ٹیکسٹائل ملوں کے ذرائع کے مطابق فی الحال بیرون ملکوں میں بھارت‘ امریکہ‘ برازیل ‘جنوبی افریقہ اورنائیجیریا سے 12لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں۔