فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت

18 نومبر 2012

مکرمی! غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت سے درجنوں افراد جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے شہید ہو گئے‘ سینکڑوں زخمی ہو گئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ امریکہ‘ برطانیہ و دیگر مغربی ممالک، اسلامی ممالک اور سب سے بڑھ کر اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی جارحیت پر خاموشی اختیار کرنا بے حسی اور بے شرمی سے بھی بڑھ کر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالم تمام کی جانب سے ملالہ پر حملے کی تو مذمت اور اس کے نام سے دن منانے کا بھی اعلان کر دیا پاکستان میں این جی اوز اور دیگر سیکولر طبقات نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے ان کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر خاموشی اس لیے تعجب انگیز نہیں کیوں کہ یہ اغیار کے ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں۔ اقوام متحدہ امریکہ کا پالتو ادارہ ہے اور اسرائیل امریکہ کی آنکھوں کا تارا ہے لیکن عالم اسلام کے ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی ناقابل فہم ہے ان کو شاید امریکہ کی ناراضگی کا ڈر ہے۔
(چودھری فرحان شوکت ہنجرا0321-4291302 )