کریم کی اشتہار بازی اور سرکاری ادارے

18 نومبر 2012

مکرمی! تھانوں اور سرکاری سکولوں کالجوں کے باہر کریم ساز کمپنی نے اپنے اشتہاری بورڈ لگوا رکھے ہیں۔ جنہیں فی الفور ختم ہونا چاہئے تھانہ گڑھی شاہو کے بورڈ پر کریم کا نام نمایاں اور تھانہ کا نام خفی ہے۔ حکومت اس بے قاعدگی کا فوری نوٹس لے کیا یہ ادارے اتنے غریب ہیں کہ اپنے سے اپنے بورڈ بھی نہیں لگوا سکتے۔
ڈاکٹر رابعہ آفتاب لاہور