محرم میں امن برقرار رکھنے کیلئے علماءبھرپور کردار ادا کرینگے: مفتی منیب

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہل سنت پاکستان کے امےر صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی کی قےادت مےں جماعت کے ایک وفد نے چئےرمےن روےت ہلال کمےٹی ، صدر تنظےم المدارس اہل سنت مفتی منےب الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پےر سےّد صفدر شاہ گےلانی ، مےاں افتخار گجر، چوہدری مناسب حسےن اور سےکٹری اطلاعات صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی منےب الرحمن نے کہا کہ محر م الحرام مےں امن برقرار رکھنے مےں علماءاپنا بھرپور کردار ادا کرےںگے۔ملک مےں دہشت گردی کے بہت سے خطرات موجود ہےں۔ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اقدامات سے ہی ملک مےں امن و امان قائم کےا جاسکتا ہے۔