کراچی کو معاشی، سیاسی طور پر مفلوج کرنے کی سازش ہو رہی ہے: آسیہ اسحاق

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہ کہ کوئٹہ میں موٹر سائیکل، کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون کی سروس پر یکم محرم الحرام کو وزیر داخلہ کے دیوانہ ہونے کا ثبوت ہے ۔ ایک حواس باختہ شخص آئین کی رو سے حکومت میں شامل ہونے کا اہل نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔ مرکزی انفارمیشن سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں آسیہ اسحاق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کی بدولت زندگی کا چولہا پہلے ہی بجھ چکا ہے اب وہ نظام زندگی کا پہیہ بھی جام کر رہے ہیں۔ کراچی کو معاشی سیاسی سماجی شعبوں میں مفلوج کر نے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پرویز مشرف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی عوام کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔