حضرت عمر فاروقؓ کی تعلیمات ملت اسلامیہکیلئے مشعل راہ ہیں: پیر عبدالرحیم نقشبندی و دیگر

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) جمعیت علماءاسلام لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام قائداعظم ٹاﺅن میں امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر فاروق اعظمؓ کی یاد میں فاروق اعظمؓ کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت مرکزی امیر مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مولانا حسین احمد، مولانا قاری اسلم صدیقی اور مفتی محمد صدیق تھے۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی نے خطاب میں کہا کہ حضرت عمر فاروق اعظمؓ کی تعلیمات ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہیں آپکی جنگی حکمت عملی کو اپنا کر کفر کو سرنگوں کر سکتے ہیں ۔ دیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔