شعبہ تعلیم میں ناقص کارکردگی‘ عالمی ڈونرز کی جانب سے امداد بند کرنے پر سیمل کامران کی تحریک التواءپنجاب اسمبلی میں جمع

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شعبہ تعلیم میں پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث انٹرنیشنل ڈونرز کی طرف سے پنجاب کی امداد بند کئے جانے پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیمل کامران نے تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ یو این ڈی پی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2015ءتک میلینیم ڈویلپمنٹ گولز کا حصول پنجاب میں ناممکن نظر آتا ہے۔