پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

18 نومبر 2012

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر کرول پنڈ اور کھوکھر پنڈ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر طاہر چودہری، ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر ذکیہ، ڈاکٹر سجاد ملک اور فیملی فزیشنز کے دیگر ڈاکٹروں نے کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں کا چیک اپ اور ٹیسٹ کرکے ان کی ادویات فری فراہم کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے مریضوں کو روزانہ واک اور ورزش کے مشورے دیئے۔