جماعت اسلامی ملک میں فلاحی اسلامی ریاست کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیرکرے گی:میاں مقصود احمد

18 نومبر 2012

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے پاکستان کامستقبل نوجوان نسل کی بہترین تعلیم وتربیت میں پنہاں ہے اوراسلامی جمعیت طلبہ موجودہ جعلی تہذیب کے مقابلے میں مضبوط چٹان بن کرمقابلہ کررہی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے ناظم لاہورسیدمدثرشاہ کی قیادت میں امیرجماعت اسلامی لاہورسے ملاقات کی اورلاہورجماعت کی امارت سنبھالنے پرنیک تمناﺅںکااظہارکیا۔ میاں مقصوداحمد نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں فلاحی اسلامی ریاست کے قیام کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرے گی۔2