رواں سال روس کے 20 ہزار سے زائد مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی

18 نومبر 2012

ماسکو (اے پی پی) رواں سال روس کے 20ہزار سے زائد مسلمانوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کے پچپن علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے حج ادا کیا۔ روس کو دیا جانے والا کوٹہ گزشتہ سال بڑھاکر ساڑھے بائیس ہزار کر دیا گیا تھا لیکن حج ادا کرنے کی خواہش رکھنے والے روسی مسلمانوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ روس کی حکومت نے حج ادا کرنے والے افراد کی گنتی کے لیے عازمین حج کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔