امامیہ کالونی پھاٹک کی کراسنگ پر سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے شہریوں کو تشویش

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) امامیہ کالونی پھاٹک پر ڈیڑھ برس سے سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر سماجی کارکن عامر نعیم صدیقی، کامران نعیم صدیقی و دیگر اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث سڑک کا مذکورہ حصہ تعمیر نہیں ہو سکا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سڑک پر گڑھے بن چکے ہیں جسکی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں، کئی موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو کر معذوری کا عذاب تک جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کراسنگ پر سڑک کی تعمیر جلد مکمل کرائی جائے۔