غزہ میں اسرائیلی درندوں کا حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے: محمد امین مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی غزہ میں اسرائیلی درندوں کا حملہ ظلم و بر بریت کی بد ترین مثال ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ملت اسلامیہ صیہونی مظالم کا راستہ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے اپنی مذموم روایات کو دہراتے ہوئے وحشیانہ انداز میں حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا دیا، افسوسناک بات یہ ہے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی برادری تو کجا عالم اسلام سے بھی کوئی آواز بلند نہیں ہوئی۔