حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت سرکاری طور پر منایا جائے: علامہ قاری نصیر

18 نومبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار)جماعت اہلسنت راوی پار کے جنرل سیکرٹری علامہ قاری نصیر احمد قادری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا عمر فاروق کا دور خلافت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ عمر فاروق ؓ عدل و انصاف کے عظیم پیکر تھے۔ حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت سرکاری طور بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد سبزی منڈی میں یوم فاروق اعظم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری نصیر احمد نے کہاکہ حضرت عمر فاروق کے درو خلافت میں مسلمان اس قدر خوشحال تھے کہ لوگ زکوٰة دینے کیلئے مستحق زکوٰة کو ڈھونڈتے تھے لیکن ان کو زکوٰة لینے والا نہیں ملتا تھا۔