دینی مدارس اور جماعتیں سیکولر انتہا پسندی کا شکار ہیں: مجلس احرار اسلام

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماﺅں سید عطاءالمہیمن بخاری پروفیسر خالد شبیرا حمد، سید محمدکفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار ، مولانا محمد مغیرہ، مفتی عطاءالرحمان قریشی نے مختلف مقامات پر احتجاجی اجتماعات اور اپنے بیانات میںکہا ہے کہ مدارس پر چھاپے، علماءکرام اور دینی مدارس کے طلباءکی شہادتیں اسلام کی نشاة ثانیہ کو نہیں روک سکتیں، دینی مدارس اور دینی جماعتیں سیکولر انتہا پسندی کا شکار ہیں مگر ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں۔