گورنمنٹ فاطمہ گرلز سکول میں یوم اقبال کی تقریب

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول 2 فین روڈ میں یوم اقبال مسز مریم منظور ہیڈ مسٹریس کی زیر نگرانی منایا گیا۔ بچوں نے یوم اقبال کے حوالے سے تقاریر کیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز مریم منظور نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔